اہم خبریں

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج، بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ ( نیوزڈیسک) بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا۔

ترجمان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سے بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہیں احتجاج کے باعث بند تھیں، بلوچستان حکومت نے ہمیشہ جائز احتجاج کی اجازت دی .

قومی شاہراہیں کسی کو بند کرنے نہیں دیں گے۔ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج سے متعلق عدالتی حکم پر عمل کریں گے،کوئی اسپتال نجکاری کی طرف نہیں لے جارہے ہیں۔
حکومت نے ازبکستان جانیوالے پاکستانی شہریوں پر پابند ی عائد کردی

متعلقہ خبریں