اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی میزائل پروگرام پر امریکہ کی بے جا تنقید اور پابندیوں کے تسلسل کے باعث اسلام آباد نے واشنگٹن میں اپنے سفیر رضوان سعید شیخ کو مشاورت کیلئے بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق سفیر رضوان سعید شیخ اہم صلاح مشوروں اور ضروری ہدایات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ رضوان سعید شیخ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ میں پالیسی سازوں سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ وزیراعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ کو واشنگٹن میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں، کامیابیوں اور پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران رضوان سعید شیخ کی امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کے اراکین سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں، رضوان سعید شیخ نے اراکین کانگریس کو پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق جنوری 2025 میں ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے پس منظر میں حکومت پاکستان رضوان سعید شیخ کو اہم ہدایت دے گی، ریپبلکن پارٹی کی اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان پالیسی کیسی ہوگی، دفتر خارجہ اور رضوان سعید شیخ کے درمیان اس پر اہم مشاورت ہوگی۔
مزید پڑھیں : پنجاب میں چینی طرز پر ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ