اہم خبریں

2024 میں 59 ہزار775 آپریشنزمیں 925 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )دہشتگردوں کےخلاف سال2024کے دوران سکیورٹی فورسزنے59ہزار775 آپریشنز کئے گئےجن میں 925دہشتگردوں بشمول خوارج کو واصل جہنم کیا گیا اور سینکڑوں گرفتار کئے گئے۔

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کسی ایک سال میں مارے جانےوالے دہشت گردوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے،اس جنگ میں افواجِ پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سال2024 کے دوران مجموعی طور پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف 59 ہزار 775 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے،ان کامیاب آپریشنز کے دوران 925دہشت گردوں بشمول خوارج کو واصل جہنم کیا گیا اور سینکڑوں گرفتار کئے گئے ۔

دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر169سے زائد آپریشنز افواجِ پاکستان،انٹیلی جنس،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اَنجام دے رہے ہیں۔9/11 کی پیشگوئی کرنیوالے کادعویٰ انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے بروقت اقدامات کی وجہ سے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایاگیا، ان کارروائیوں میں دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں بیرونی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،آپریشنز کے دوران73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئیں،دہشتگردی میں ملوث 27افغان دہشتگردوں کو سیکیورٹی فورسزنے نشانہ بناتے ہوئے جہنم واصل کیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب،خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثا ت میں 40 افراد زخمی

متعلقہ خبریں