اہم خبریں

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنماء اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنے خلاف ہونے والی ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دے دیا۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ درجنوں بندوقوں والے تربیت یافتہ پولیس والوں سے نہتے اکیلے فرخ حبیب نے ڈکیتی کرلی اور ان کی وردیاں بھی پھاڑ دیں ایف آئی آر کا متن، ویسے بہت ہی ماٹھی کہانی بنائی ہے ،میں نے تو ویسے بغیر نمبر پلیٹ کالے ویگو کو روکا تھا عدالتی احکامات بتانے کے لئے یہ پولیس کے ساتھ ڈکیتی کہاں سے آگئی؟۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنماء اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب پر تھانہ فیروز والا شیخوپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ان پر فواد چوہدری کو چھڑانے اور ڈکیتی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف تھانہ کوہسار کے پولیس افسر عدیل شوکت نے درخواست جمع کرائی تھی ۔ وفاقی پولیس کی مدعیت میں سابق ایم این اے فرخ حبیب کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ان پر کانسٹیبل عدنان کا وائرلیس سیٹ چھیننے کا بھی الزام ہے ۔

متعلقہ خبریں