اہم خبریں

عمران خان سے آج مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا امکان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے آج پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی آج 2 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریگی۔

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے پہلے دور کے بارے میں آگاہ کریگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی آئندہ کی حکمتِ عملی کے بارے میں مشاورت بھی کریگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ مذاکرات میں اگر سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کی کال واپس لینے پر سوچا جائیگا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اپنے دو بنیادی نقاط پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا تھا کہ پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام دوسرا مطالبہ ہے۔
مزید پڑھیں :غبن کے جرم میں سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو 7 سال قید

متعلقہ خبریں