اہم خبریں

190ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے،عمران خان کو مائنس کرنا آسان نہیں،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے بھی ملٹری کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔
سویلینز کا ملٹری ٹرائل کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
حکومت نے معیشت کو تباہ کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ حکومت انتقام میں مخالفین کو ختم کررہی ہے۔ ہم تمام لیگل آپشنز استعمال کریں گے۔ وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
پاکستان کے آئین اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا،کیوں مؤخر کیا گیا؟ بریت کے کیس میں فیصلہ مؤخر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ 190ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ عمران خان کو مائنس کرنا آسان نہیں ،وہ بڑی سیاسی پارٹی کا بانی ہیں۔
کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت بنتی ہے ،انصاف میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں :ٹی وی میزبان آفتاب اقبال کو دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا

متعلقہ خبریں