اہم خبریں

اتحادی وفاقی حکومت کا انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے پر غور

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کی اعلیٰ قیادت
کی ملاقات ہوئی ہے جس میں عام انتخابات سے متعلق نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے پر  غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی  آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور  دیگر اتحادیوں سے ملاقات میں اس حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق امور  پر  بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر  بھی غور کیا ہے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہہ چکے ہیں کہ مردم شماری کے نتائج  30 اپریل کو جاری ہوں گے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ نئی مردم شماری کے  بعد نئی حلقہ بندیوں میں چھ ماہ لگیں گے، پنجاب اسمبلی کے  90 دن  14اپریل اور  کے پی کے کے  18اپریل کو  پورے ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں