پشاور ( نیوز ڈیسک )پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ایک ماہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔
پشاور ہائی کورٹ نے درج مقدمات میں عمر ایوب کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے عمر ایوب کو 21 جنوری تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کے خلاف اسلام آباد تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔وکیل نے کہا کہ عمر ایوب کی گرفتاری کا خدشہ ہے، راہداری ضمانت دی جائے۔
مزید پڑھیں: کم عمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو دوبار عمر قید کی سزا