اہم خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر، کل نہیں سنایا جائے گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر، کل نہیں سنایا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے، جس کا اعلان کل نہیں کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ کل نہ سنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کی بجائے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عدالتی عملے نے پی ٹی آئی کے وکلا کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، اسلام آباد کی احتساب عدالت 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ سنانے کے لیے کل نئی تاریخ دے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں سماعت مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ 23 ​​دسمبر کو سنایا جائے گا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے اپنے بیانات قلمبند کرائے۔
مزید پڑھیں :حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی تو سڑکوں پر آئیں گے، حافظ نعیم الرحمان

متعلقہ خبریں