اہم خبریں

عمران خان ،بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پائونڈ ریفرنس کافیصلہ کل سنایاجائیگا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )190ملین پائونڈ ریفرنس،اڈیالہ جیل میں عمران خان ،بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پائونڈ ریفرنس کافیصلہ کل سنایاجائیگا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا ہوگی یا نہیں؟
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت نے 190ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ18دسمبر کو محفوظ کیاتھا۔ عدالت نے 23دسمبر کو کیس کافیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ واحد کیس ہے جو ایک سال سے زائد عرصہ تک چلا۔ بانی پی ٹی آئی کی کابینہ کے ارکان بطور نیب گواہ پیش ہوئے۔ کیس میں چار بار جج تبدیل ہوئے۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت نے پارٹی کو سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی تجویز دیدی

متعلقہ خبریں