اہم خبریں

کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہو گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدہ ہے، تاحال حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بھی قائم نہیں کی گئی۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر قومی اسمبلی کے سپیکر کا شکر گزار ہوں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ ہم درخواست گزار نہیں کہ سپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے کر جانا چاہتی۔
مزیدپڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائےگا

متعلقہ خبریں