اہم خبریں

پولیس کا کچے کے علاقہ میں آپریشن،2 مغوی بازیاب

راجن پور( نیوز ڈیسک )ڈی ایس پی بھونگ اور ایس ایچ او احمد پور رانا رمضان کی نگرانی میں، پنجاب پولیس کی ٹیم نے راجن پور کے کچے کے علاقے سے ملحقہ بھونگ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دو مغوی افراد کو بازیاب کرالیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر بھونگ کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیا۔آپریشن کے دوران اغوا کار شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مغوی کو چھوڑ کر جائے وقوعہ سے کچے کے علاقے کی طرف فرار ہوگئے۔

پولیس نے آپریشن کے دوران نائٹ ویژن چشمے، ایلیٹ کمانڈوز اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ترجمان نے کہا کہ آپریشن کے دوران دو اغوا کاروں کو گولی لگنے سے شدید زخم آئے۔بازیاب ہونے والے دونوں افراد کو دو روز قبل کشمور روڈ پر چوک سواترہ سے اغوا کیا گیا تھا۔انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی افراد کی کامیاب بازیابی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار ،22دسمبر 2024 سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں