خیبر(نیوز ڈیسک )ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سپاہی عامر سہیل آفریدی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، سپاہی عامر سہیل آفریدی کی بہادری اور قربانی قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ خوارجیوں کا ایک گروہ پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، افغان حکومت افغان سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: وفاقی سرکاری ملازمین کے الائونسزپرنظرثانی کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل