خاران (نیوز ڈیسک )تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان نے 20 دسمبر کو خاران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران آئی ای ڈی بنانےوالی فیکٹری قبضے میں لے لی گئی۔
فیکٹری میں دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا تھا۔دوران آپریشن موٹرسائیکل میں نصب 30کلوگرام دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیاگیا، بارود سے لیس موٹرسائیکل کوخاران میں دہشتگردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو خارجی زخمی ہوئے، جبکہ ان کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر تخریبی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے، بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔ یہ کامیابی نہ صرف خاران بلکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے میں اہم ثابت ہوئی، خارجیوں کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔