اہم خبریں

بشری بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے پولیس کو بشریٰ بی بی کو تیرہ جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔بشری بی بی اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ عدالت نے تمام مقدمات کے تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ بشری بی بی کے خلاف مقدمات احتجاج کے واقعات پر اٹک اور راولپنڈی میں درج ہیں۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر اوٹنیل بارٹمین انجری کاشکار

متعلقہ خبریں