اہم خبریں

پاراچنار میں تعلیمی ادارے بند آج بندرہیں گے

پاراچنار( نیوز ڈیسک ) امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث پاراچنار میں آج (جمعہ) کو تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔آج کل، پاراچنار جو ملک میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ شرح خواندگی کا حامل ہے، امن و امان کی خراب صورتحال سے گزر رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے سربراہان کا کہنا تھا کہ مرکزی سڑکیں کھولنے تک یہ تمام ادارے بند رہیں گے۔

ایم این اے اور مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے پارلیمانی لیڈر حمید حسین نے کہا کہ سڑکیں بند ہونے سے زندگی کا ہر شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اوورسیز پاکستانیوں کے ویزوں اور ٹکٹوں کی میعاد ختم ہو گئی ہے جو ان اداروں میں پڑھ رہے تھے لیکن چھٹیاں گزار کر اپنے آبائی علاقے جا رہے تھے۔ادویات، کھانے اور مناسب علاج کی عدم دستیابی سے لوگ مر رہے ہیں۔

انہوں نے صوبائی وزیر صحت سے اپیل کی کہ وہ غیر تصدیق شدہ بیانات دینے کی بجائے متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تباہ کرنے کے لیے کافی ہیں اور اگر وہ خود موجود ہوں تو ہمیں کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔
مزید پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے، کلمہ طیبہ کا ورد کرتےلوگ گھروں سے باہر نکال آئے

متعلقہ خبریں