مالا کنڈ(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 199 میٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا،زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے، کلمہ طیبہ کا ورد کرتےلوگ گھروں سے باہر نکال آئے