کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
اس سے قبل سندھ حکومت نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر کی درخواست کی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں ہیلی کاپٹر کی درخواست کی ہے۔ برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں فضائی نگرانی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ سے ہیلی کاپٹر کی درخواست کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سائوتھ افریقی ٹیم کو جھٹکا،کیشو مہاراج انجری کاشکار ہوگئے