اہم خبریں

گھوٹکی میں نامعلوم ملزمان نے طالب علم کی زبان کاٹ دی

گھوٹکی ( نیوز ڈیسک ) نامعلوم افراد نے گھوٹکی میں قومی شاہراہ کے قریب ایک طالب علم کی زبان کاٹ دی، اس کے دونوں ہاتھ پاؤں باندھ کر گنے کے کھیت میں پھینکنے سے پہلے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے موقع پر پہنچ کر لڑکے کو تحصیل اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے بتایا کہ طالب علم کی شناخت میرپور ماتھیلو کے رہائشی غلام مرتضیٰ کھوسو کے نام سے ہوئی ہے۔فورس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: موسم سرما کی تعطیلات 2024 کی نظر ثانی شدہ تاریخوں کا اعلان

متعلقہ خبریں