اہم خبریں

میاں محمد نوازشریف کے قریبی ساتھی صدیق الفاروق انتقال کرگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مرکزی رہنما مسلم لیگ ن صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ اہلخانہ کے مطابق وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کا انتقال راولپنڈی میں ہوا۔

صدیق الفاروق وزیر اعظم کے سابق پریس سیکرٹری، ہاؤسنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین بھی رہے۔ن لیگی رہنما طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے۔ اور وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔
مزید پڑھیں: فاسٹ بولر محمد عرفان نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

متعلقہ خبریں