واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سینیٹر بشریٰ انجم کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے امریکی جیل میں تین گھنٹے تک تفصیلی ملاقات کی۔
وفد نے امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی کانگریس کے حکام سے بھی ملاقات کی۔ملاقاتوں کے بعد سینیٹر بشریٰ انجم نے کہا کہ انہوں نے امریکی حکام کے ساتھ انتہائی مثبت ملاقات کی اور وہ پر امید ہیں کہ امریکی حکام 20 جنوری 2025 سے قبل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی حراست کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیں گے۔سینیٹر بشریٰ انجم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی 20 جنوری 2025 تک رہا ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں: کوٹ ادو ،مسافر وین حادثے کے بعد دکان سے ٹکرا گئی، چار افراد جاں بحق،12 سے زائد شدید زخمی