ڈی آئی خان (نیوز ڈیسک )سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے مدارس رجسٹریشن بل پر تنازع کے ذمہ دار صدر آصف علی زرداری کو قرار دیدیا۔
ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کے دوران فضل الرحمن نے کہ ایوان صدر اور وزیراعظم ایک پیج پر نظر آرہے ہیں ۔ حکومت نے رویہ نہ بدلا تو عوام سے رجوع کرینگے۔
عدالت بھی جانا پڑا تو جائینگے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ایکٹ بن چکا، نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، جن کے اشاروں پرآپ نے محاذ کھڑا کیا وہی مسودے کے ذمہ دارہیں، ہمارا آپ سےکوئی جھگڑا نہیں،مجرم حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آئینی ترمیم پر دستخط ہوگئے تو پھر اس بل پر کیوں دستخط نہیں کئے گئے۔
مدارس سے متعلق بل پر کراچی اور لاہور میں بھی مشاورت ہوئی۔ جبکہ کراچی میں آصف علی زرداری اور لاہور میں نواز شریف سے مشاورت ہوئی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل دونوں ایوانوں سے پاس ہوا۔ اور جن کی مشاورت سے ڈرافٹ تیار کیا وہی آج سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ہماری شکایت صرف ایوان صدر اور صدر مملکت سے ہے۔
مزید پڑھیں : ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعتہ المبارک،13دسمبر2024 آپ کا کیرئر،صحت، محبت اور دن کیسا رہے گا ؟