اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر بضدپی ٹی آئی حکومت سے بات چیت کیلئے بے قرار،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کہتے ہیں ہم کسی پیشگی شرائط کے بغیر حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہیں،ٹرمز اینڈ کنڈیشنز ہوں گی کہ کن چیزوں پر مذاکرات ہونے ہیں،شوکت یوسف زئی کہتے ہیں مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا تو حکومت سول نافرمانی تحریک کیلئے تیار ہو جائے۔
پی ٹی آئی اور حکومت میں اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہوئے،ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، لیکن حکومت غیر سنجیدہ ہے، مذاکراتی عمل میں ہمیشہ حکومت پہل کرتی ہے، اپوزیشن نہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپوزیشن سے مذاکرات کرے۔
شیر افضل مروت کہتے ہیں میرا خیال ہے مذاکرات شروع ہونے والے ہیں،سپیکر ایاز صادق سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی دوستی ہے، ایازصادق مذاکرات میں پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں،زرتاج گل کہتی ہیں ہم پر الزام تھا ہم مذاکرات نہیں کرتے، اب ہم مذاکرات کر رہے ہیں ،حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، بانی پی ٹی آئی تو پہلے ہی مشکل میں ہیں ،ان پر مزید کیا ظلم ہو سکتا ہے ۔
مزید پڑھیں :سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم چلانے پراظہر مشوانی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹسز جاری