لاہور ( نیوز ڈیسک )پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے پنجاب بھر میں میٹرک اور نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی عارضی ڈیٹ شیٹ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
میٹرک کے امتحانات 4 مارچ 2025 کو عربی اور تاریخ کے مضامین کے پہلے پرچے سے شروع ہوں گے۔میٹرک کے طلباء کا فائنل پرچہ 25 مارچ 2025 کو پنجابی مضمون کا ہوگا۔نویں جماعت کے سالانہ امتحانات ایک دن بعد 25 مارچ 2024 کو انگریزی مضمون کے ساتھ شروع ہوں گے۔
نویں جماعت کا آخری پرچہ 18 اپریل 2024 کو ہوگا، پنجابی مضمون کا بھی۔صوبے میں عیدالفطر کی تعطیلات 29 مارچ 2025 سے 4 اپریل 2025 تک ہوں گی۔ نویں اور دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات 23 اپریل 2025 سے شروع ہوں گے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ابتدائی شیڈول سامنے آگیا