اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کے دور میں اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کا معاہدہ سامنے آگیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اگست 2019 کا اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان معاہدہ سامنے آگیا۔ معاہدہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیا تھا۔

‎اتحاد تنظیمات نے مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے۔‎معاہدے میں تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کروانے کا پابند کیا گیا تھا ۔

‎وزارت تعلیم مدارس کے اعدادوشمار اکٹھے کرنیکی واحد مجاز اتھارٹی تسلیم کی گئی ۔رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کو بند کرنیکا مشترکہ فیصلہ کیا گیا ۔ یہ بھی طے پایا تھا کہ ‎قواعد کی خلاف ورزی کرنیوالے مدارس کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی ۔

مدارس کو بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کا پابند کیا گیا تھا، یرملکی طلبا کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی، کساں نصاب کے اہداف بھی طے کئے گئے۔ عاہدہ تعلیمی اصلاحات کیلئے کیا گیا۔ ‎حکومت نے مالی امداد اور وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں