اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں عمرایوب ، راجہ بشارت اور احمد چٹھہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات پر سماعت کی۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا۔

یاد رہے کہ عمر ایوب، راجہ بشارت، احمد چھٹہ کو انسداد دہشت گردی عدالت لایا گیا، تینوں رہنماؤں کو اٹک میں درج مقدمات میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے علاوہ شیخ رشید سمیت دیگر 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔
20 مزید پڑھیں: کلو آٹے کی قیمت میں تقریباً ایک ہزار روپے کی کمی

متعلقہ خبریں