اہم خبریں

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا۔سپریم کورٹ،آئینی بینچ میں پی آئی اےنجکاری سےمتعلق کیس پرسماعت ہوئی،جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئےکہ عدالت اپنا اعتماد دیتی ہےحکومت پی آئی اے کی نجکاری اچھےطریقے سے کرے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےبتایا عدالت نےپی آئی اے انتظامیہ کو نئے پروفیشنل بھرتی کرنے کی اجازت دی تھی، لیکن نجکاری کا عمل شروع کرنےکی وجہ سےنئی بھرتیاں نہیں کی گئیں ،نجکاری کا عمل دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے۔

پی آئی اے فلائیٹ آپریشن پر پابندی بھی ختم ہو گئی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا سپریم کورٹ نےحکم دیا تھا کہ نجکاری عدالت کو اعتماد میں لے کرکی جائے،حکومت سپریم کورٹ آرڈر کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےجواب دیا نجکاری پرعدالت کو اعتماد میں لینےکیلئےدرخواست دائر کر دی تھی، جسٹس امین الدین خان نےکہا پی آئی اے کی نجکاری کے دوبارہ عمل میں اب شاید ریٹ زیادہ ملے۔آئینی بینچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔
مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

متعلقہ خبریں