پشاور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں صوبے کے شہریوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔
خط میں وزیراعلیٰ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے بے بنیاد مقدمات اور پختون مزدوروں کی گرفتاری پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔اپنے خط میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ افراد جو عموماً کم اجرت پر کام کرتے ہیں، حالیہ پرامن سیاسی مظاہروں کے بعد غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا گیا، خیبرپختونخوا کے گرفتار شہریوں کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے خط میں کہا کہ پاکستان جیسے وفاق میں سیاسی مسائل کو اکثریتی طاقت کے بجائے پرامن اور تعمیری بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے۔گنڈا پور نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ ان جعلی ایف آئی آرز کو ختم کریں اور بلاجواز گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کریں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعرات ،5دسمبر 2024 سونے کی قیمت