اسلام آباد( نیوز ڈیسک )انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) حملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج کردی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی تھی اور بعدازاں، فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا تھا کہ شیخ رشید، شیریں مزاری و دیگر کی درخواست بریت خارج ہو چکی ہے ، عمرایوب کو واثق قیوم اور عمر تنویر کے اقبالی بیان پر نامزد کیا گیا ہے۔جمعرات کو عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بریت کی درخواست کو خارج کردیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج ، تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے گئے