اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد پولیس نے 24 نومبر کو تحریک انصاف کے احتجاج پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج پر تھانہ کوہسار میں تحریک انصاف رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں پولیس نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے ہیں۔
بانی تحریک انصاف ، بشریٰ بی بی ، وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب بھی نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔ سابق صدرعارف علوی، زرتاج گل، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید، رؤف حسن، شہریار آفریدی، شیخ وقاص اکرم، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، اسد قیصر، عاطف خان، فیصل جاوید، شہرام ترکئی، خرم شیر زمان، عمر امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کی قیادت کے وارنٹ حاصل کئے گئے ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: سندھ کے اسکولوں، کالجوں میں 22 دسمبر سے 10 دن کی موسم سرما کی تعطیلات