کراچی ( نیوز ڈیسک ) سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالج 22 دسمبر 2024 (اتوار) سے 31 دسمبر 2024 (منگل) تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یکم جنوری 2025 (بدھ) سے تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالج دوبارہ کھلیں گے۔10 دن کی موسم سرما کی تعطیلات حکومت سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دی جائیں گی۔سندھ کے سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ڈی ایف نے وزیر اعلیٰ ہنر مند خواجہ سرا پروگرام کا اجرا کر دیا