لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے پنشن رولز میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق 2 دسمبر 2024 سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پنشن رولز میں ترامیم کی منظوری کے بعد ازخود ریٹائر ہونے والوں کو کم پنشن ملے گی۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قبل از وقت ریٹائر ہونے والے 59 سالہ شخص کی پنشن میں 2 فیصد اور 58 سالہ شخص کی پنشن میں 4 فیصد کمی کی جائے گی۔
اسی طرح قبل از وقت ریٹائر ہونے والے 57 سالہ شخص کی پنشن میں 6 فیصد اور 56 سالہ شخص کی پنشن میں 8 فیصد جبکہ 55 سالہ شخص کی پنشن میں 8 فیصد کمی کی جائے گی۔ 10 فیصد تک کم کیا جائے گا۔ترامیم نے 2011، 2015 اور 2022 سے ملنے والے انکریمنٹ کو بھی روک دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت، چیف جسٹس حکومت پر برہم