اہم خبریں

پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت، چیف جسٹس حکومت پر برہم

اسلام آباد(اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ میں تاجروں کی جانب سے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

عدالت نے حکومت اور انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے امن و امان بحال کرنا تھا لیکن پورا اسلام آباد بند کر دیا۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ مظاہرین کے احتجاج اور شہریوں کے کاروباری حقوق کے درمیان توازن کیوں نہیں رکھا گیا؟ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے غلط کیا، لیکن حکومت نے بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔

درخواست گزاروں کا کیا قصور تھا؟ ان کے کاروبار کیوں بند کیے؟عدالت نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے تفصیلی رپورٹ جمع کروائی جائے۔ سماعت کے دوران عدالت نے انتظامیہ کے رویے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ججز سمیت عوام کو بھی اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔درخواست گزاروں کی جانب سے راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ اور اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمن بھی موجود تھے۔ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا

متعلقہ خبریں