اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں ان کی نمائندگی کریں گے۔
عمر ایوب اور شبلی فراز نے تحریک انصاف کے بانی کی ہدایت پر جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا ہے۔دو روز قبل پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کے لیے قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر کو نامزد کیا تھا۔
مزید پڑھیں: دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان اسکواڈزکا اعلان ،بابر کی واپسی،فخرزمان نظرانداز