اہم خبریں

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، جیل ذرائع

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )ذرائع اڈیالہ جیل راولپنڈی کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی منتقلی سے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں اور انکی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے، عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں، عمران خان کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے، وہ 2 دسمبر تک تھانہ نیو ٹاؤن پولیس تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی 28 ستمبر کے احتجاج کے مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل اسپتال کے ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا روزانہ طبی معائنہ کرتے ہیں،عمران خان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے، وہ روزانہ دو بار ورزش کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جیل مینول کے مطابقبانی پی ٹی آئی کو تمام سہولیات دستیاب ہیں، انکی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔
مزید پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ، پاکستانی پھٹ پڑے

متعلقہ خبریں