اہم خبریں

تحریک انصاف اپنے ایک ، ایک کارکن پر ظلم کا حساب لے گی،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور ( نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے ایک، ایک کارکن پر ظلم کاحساب لے گی۔ انسانیت پر ظلم کرتے شرم آنی چاہیے،ان جانوں کا حساب ہوگا۔

انسداددہشتگردی عدالت لاہور میں غیررسمی گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ میرے پاس مذمت کیلئے الفاظ نہیں، پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایساظلم نہیں دیکھا، چیف جسٹس کوخط لکھوں گی معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ فضل الرحمن،بلاول بھٹو اور مریم نواز نے لانگ مارچ کیے،ہم نے نہیں روکا، تحریک انصاف جمہوریت پریقین رکھتی ہے، میں نے بطور وزیر کہا تھا احتجاج آئینی حق ہے، ہم نے نہیں روکنا۔
مزید پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت نے مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کر لی

متعلقہ خبریں