اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواسےجتھےنےآکروفاق پریلغارکی۔ رینجرز کے 4اور پولیس کے جوانوں کو بھی شہید کیا گیا۔ مسلح جتھےنےاسلام آبادمیں سرکاری عمارتوں کی توڑپھوڑ کی۔
وہ جتھہ خیبر پختونخواکےوسائل استعمال کرکےآیاتھا۔ 2014میں پہلی بار دھرنے کارواج ڈالاگیا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی۔ دھرنےسےمعیشت کو190ارب روپےکانقصان ہوا۔
دنیاکےسامنےجوتماشالگایاگیااس کی مثال نہیں ملتی۔ ایسےناپاک عزائم کا2014سےپہلےکوئی سوچ نہیں سکتاتھا۔ خیبرپختونخواحکومت اپنےسرکاری وسائل کیساتھ لیس ہوکرآئی۔
پاکستانی معیشت کوشدیدگھاؤلگاجس کوتصورنہیں کیاجاسکتا۔
خیبرپختونخواحکومت مسلسل وفاق کیخلاف سازش کررہی ہے۔ وفاق کیخلاف یہ چوتھی بارلشکرکشی کی گئی۔ کیاہم نےپاکستان کواس جتھےکےحوالےکرناہے؟ بیلا روس کے صدر سے ملاقات کررہا تھا تو کمرے کی کھڑکی سے دھو اں نظر آرہا تھا۔
ہم نے چین کو بتایا سیکیورٹی کے حوالے سے بے فکر رہیں۔ پاراچنار میں جوہورہا ہے وہ ایک منظم سازش ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ،فتنہ ہے تخریب کاری کا ٹولہ ہے۔
خیبرپختونخواحکومت کومسائل پرتوجہ دینےکی ضر ورت ہے،۔ ان لوگوں کوپاراچنار کی کوئی فکرنہیں صرف وفاق پرحملہ کرناچاہتےہیں۔
مزید پڑھیں :عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی کسی نئے مقدمہ میں گرفتاری روک دی