اہم خبریں

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ معطل

اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو معطل کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی، جہاں صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد اور مطیع اللہ جان کے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ ریاست علی آزاد نے ایف آئی آر کا حوالہ دیتے ہوئے دلائل دیے کہ کیس بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، کیونکہ ایف آئی آر میں خرید و فروخت کا کوئی ذکر موجود نہیں۔ عدالت نے پٹیشن پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے مطیع اللہ جان کو جوڈیشل کسٹڈی میں رکھنے کا حکم دیا۔عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں: مستقبل میں کیا کرنا ہے؟ سب خطاب میں بتادونگا،علی امین گنڈا پور

متعلقہ خبریں