اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بھٹو ریفرنس پر اضافی نوٹ جاری کردیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ جسٹس دراب پٹیل نے جرات مندی سے بھٹو کیس میں اختلاف کیا، اور ضیاء کے عبوری آئین کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا۔
جج کی ہمت کا اندازہ اس کی بیرونی دباؤ کے خلاف مزاحمت سے لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ آمرانہ دور میں ججوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی اصل طاقت عہدے پر رہنا نہیں بلکہ آزادی کو برقرار رکھنا ہے۔ آمرانہ مداخلت کا مقابلہ کرنے میں تاخیر قانون کی حکمرانی کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے مزید لکھا کہ مداخلت کی فوری مزاحمت کی جائے اور اصلاح کی جائے۔ عدلیہ کا کردار انصاف کا دفاع کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی درخواست مسترد