اہم خبریں

پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ برہان کے قریب ڈھوک گھر پہنچ گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد میں احتجاج کے لیےتحریک انصاف کا مرکزی قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں برہان کے قریب ڈھوک گھر پہنچ گیا۔

تحریک انصاف رہنماؤں کے مطابق قیادت علی امین گنڈا پور کر رہے ہيں، بشریٰ بی بی کی گاڑی ان کے پیچھے ہے۔ احتجاج میں شرکت کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل رات گئے پی ٹی آئی کا پشاور سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں احتجاجی قافلہ غازی بروتھا پہنچا تھا۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ کسی بھی شر انگيزی سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد کی سکیورٹی مزید سخت،اسکول بند

متعلقہ خبریں