اہم خبریں

برطانیہ کا پاکستان کے لیے 37 ارب روپے کے نئے کلائمیٹ فنانس پروگرام کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک )برطانوی وزیر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان، ہیمش فاکنر نے £108 ملین (37 بلین روپے) مالیت کے ایک نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنڈنگ ​​نئی ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی جس سے کرہ ارض دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔

برطانوی وزیر کا یہ اعلان اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں پر عمل نہ کرنے کی تخمینہ لاگت اگلے 25 سالوں میں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

نئی فنڈنگ کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی وزیر ہمیش فاکنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی آج کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اسی لیے ہم حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ پاکستان اور دنیا کے لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مقامی کاروباروں میں مدد اور سرمایہ کاری کی جا سکے۔

موسمیاتی تبدیلی سے لاحق عالمی خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے، برطانیہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ شراکت میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں: کشمور میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچر حملہ

متعلقہ خبریں