اہم خبریں

تحریک انصاف کا احتجاج ، موبائل سروس معطل کرنے سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر 23 نومبرسے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزرات داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کر دی جائے گی، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار سلو ہو جائے گی۔ سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیو ڈاؤن لوڈنگ نہیں ہو سکیں گی۔
مزید پڑھیں: سندھ میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان

متعلقہ خبریں