اہم خبریں

خیبرپختونخوا،2 مختلف حملوں میں ایک درجن سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید

پشاور( نیوز ڈیسک )خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مختلف واقعات میں ایک درجن سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سرکاری طور پر اموات کی تصدیق نہیں کی تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 8 سکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ خبررساں ادارے اے ایف پی نے منگل کے روز بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں9 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ جھرپیں اس وقت شروع ہوئیں جب مسلح افراد نے باغ میدان مرکز کے قریب ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔وادی تیراہ میں دو دن تک یہ جھڑپ جاری رہی، اس دوران وہاں کاروبار بند رہا تاہم منگل کو کشیدگی ختم ہونے کے بعد دکانیں کھل گئیں۔

اتوار کی شام تاجروں نے مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے جھڑپ کے دوران مارٹر گولے لگنے سے اپنی تباہ ہونیوالی دکانوں کیلئے معاوضے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزبدھ20نومبر 2024اپنے کیرئر، شادی ،صحت اور دن بارے جانئے

متعلقہ خبریں