واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر ’گہری‘ تشویش کا اظہار کیا۔ملر نے پاکستانی عوام پر دہشت گردی کے گہرے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے حملوں کی مذمت کی۔
ترجمان نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ “ہم تشدد کی ان کارروائیوں سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔
ملر نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے وقف ہے۔موجودہ بات چیت شدت پسند گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے سویلین اور فوجی دونوں صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر مرکوز تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ،20نومبر 2024 سونے کی قیمت