اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔ت
فصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل سات رکنی آئینی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی تھی۔
آئینی بنچ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی جبکہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اپنے اعتراضات کو ناقابل سماعت قرار دیا۔گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے کل 2000 سے زائد مقدمات کی سماعت رواں ہفتے کے لیے مقرر کی تھی، جن میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل بھی شامل تھی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت تین سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کے لیے ایک ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا۔بعد ازاں آرمی چیف، ایئر چیف اور نیول چیف کی مدت ملازمت میں اضافے کے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کیے گئے بل پر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دستخط کردیے۔
مزید پڑھیں: سموگ میں کمی کے بعد پنجاب کے تین ڈویژنز میں سکول دوبارہ کھل گئے