اہم خبریں

سموگ میں کمی کے بعد پنجاب کے تین ڈویژنز میں سکول دوبارہ کھل گئے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) پنجاب کے تین ڈویژنوں میں منگل کو سموگ کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آنے پر اسکول دوبارہ کھل گئے۔پنجاب تعلیمی بورڈ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں سکول کھل گئے ہیں۔ طلباء اور اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی جسمانی موجودگی کو یقینی بنائیں اور آن لائن مطالعہ کے موڈ سے باہر آئیں۔

تاہم لاہور اور ملتان ڈویژن میں سکولز آئندہ ہدایات تک بند رہیں گے۔پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے لیے نئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) کا اعلان بھی کیا۔ایس او پیز کے مطابق اسکول صبح 8:30 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے، تمام طلباء، اساتذہ اور عملہ ماسک پہنیں، اور آؤٹ ڈور کھیل اور غیر نصابی سرگرمیاں ممنوع رہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور فیصل امین کی عبوری ضمانت میں توسیع

متعلقہ خبریں