اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور فیصل امین کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور/اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) لاہور اور اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف دائر تشدد اور توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات کی سماعت کی۔

اے ٹی سی لاہور نے جلاؤ گھیراؤ اور پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے خلاف دائر کیس کی سماعت کی۔ ملزم نے دیگر مقدمات سے متعلق اسلام آباد میں وابستگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دے۔ادھر اے ٹی سی اسلام آباد نے سنگجانی تھانے میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، زرتاج گل، فیصل امین اور دیگر کے خلاف درج مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے زرتاج گل اور فیصل امین کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کردی۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزمنگل19نومبر 2024اپنے کیرئر، شادی ،صحت اور دن بارے جانئے

متعلقہ خبریں