اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے 15 نامزد بینکوں نے حج درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں۔ ملک کے 15 نامزد بینکوں نے آج سے حج درخواستوں کی وصولی شروع کر دی ہے۔
حج پالیسی کے تحت حج درخواست گزار کو درخواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کرانے ہوتے ہیں جبکہ دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی۔ پالیسی کے تحت، حج کے بقیہ واجبات یکم سے 10 فروری کے درمیان ادا کیے جائیں۔
واضح رہے کہ اس سال پاکستان کو 179 ہزار 210 عازمین حج کا حج کوٹہ ملا ہے اور 79 ہزار 600 افراد کے کوٹہ میں سے نصف سرکاری اور پرائیویٹ میں مساوی طور پر تقسیم کیا جائے گا۔ اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: فیصل آباد میں 35 طالبات زیریلا کھانا کھانے سے ہسپتال میں داخل