اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہو نے جا رہی ہیں،جانئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز      )اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔ اوگرا نے پٹرولیم قیمتوں کے تعین کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا رکھی ہے۔

اوگرا کی ورکنگ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان۔ اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قمیت میں 2 روپے 60 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں فی لیٹر5 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

لائٹ ڈیزل 6 روپے، مٹی کا تیل کی 5 روپے 54 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت کو پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر پٹرولیم لیوی بڑھانے کا بھی اختیار ہے۔ اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر وصول کی جا رہی ہے۔

وفاقی بجٹ میں پٹرول اور ڈیزل میں لیوی 70 روپے کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ جولائی سے ابتک وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر مزید لیوی کا نفاذ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں :تحریک کانکتہ آغازپوراملک ہوگا،ہرجگہ سےلوگ نکلیں گے،سلمان اکرم

متعلقہ خبریں