اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان نے احتجا ج کی فائنل کال دے دی۔ 24نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہوگا ۔ اسلام آباد مارچ کیلئے کمیٹی قائم۔ عمران خان کاکمیٹی کے نام منظر عام پر لانے سے انکار۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کی فا ئنل کا ل کی تصدیق۔ کہا بہترین تیاری کررہے تھے اب بھی جاری ہے۔
جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی۔ فیصل چودھری کاکہناتھا کہ ۔ احتجاج پاکستان اور پوری دنیا میں ہوگا۔ احتجاج تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔ احتجاج میں پی ٹی آئی کی پوری لیڈرشپ نکلے گی۔ ساری پارٹی کو پتہ ہے کہ کس نے کیا کرنا ہے۔ احتجاج ختم کرنے کااختیار ایک کمیٹی کو ہوگا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ 26ویں ترمیم واپس لی جائے۔ ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔
علیمہ خان کاکہناتھا کہ عمران خان نےارکان پارلیمنٹ۔ ٹکٹ ہولڈرز۔ پارٹی ورکرز اور عوام کو کال دی۔ عمران خان نے کہاکہ پورے پاکستان میں نکلنا ہے۔ آپ کو اپنے چوری کئے گئے مینڈیٹ کی واپسی کیلئے نکلنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آج قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ انھوں نے مارشل لاء کے نیچے رہنا ہے یا آزادی میں۔
مزید پڑھیں :سموگ ہے کیا یہ کب اور کیسے شروع ہو ئی،اس سے بچنے کی تدابیر کیا ہیں ،جانئے تحقیقاتی رپورٹ میں